25 اپریل 2022 - 08:35
عراق میں ہونے والے بم دھماکے میں الحشدالشعبی کا ایک کمانڈر شہید

عراق میں ہونے والے بم دھماکے میں الحشدالشعبی کا ایک کمانڈر شہید ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ السومریہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الحشدالشعبی کا کمانڈر «ابوحسن الجابری» صوبہ الانبار میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہو گیا۔ یہ دھماکہ آپریشن "اراده سخت" (Hard Will) کے دوسرے مرحلے کے دوران ہوا۔

واضح رہے کہ دہشتگرد تکفیری گروہ کے باقی رہ جانے والے دہشتگردوں کے خلاف عراق کے صوبوں الانبار"، "نینوا" اور "صلاح الدین" میں اتوار کے روز سے آپریشن "اراده سخت" (Hard Will) کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242